Pair of Vintage Old School Fru
انعامی مقابلہ نمبر 82 سے سوالات کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،
اب سے سوالات کی تعداد 5 ہو گی ۔
اہم اعلان
ریڈیو سعودی عرب شعبہ اردو کی نشریات میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں ، ان تبدیلیوں کیلئے آپ کی تجاویز اور پروگراموں کے حوالے سے تبصروں کی اشد ضرورت ہے ، آپ انعامی مقابلے میں حصہ لیتے وقت اپنے علاقے میں نشریات کی آواز اور کوالٹی ضرور بتائیں کہ ریڈیو پر نشریات کس طرح سنائی دے رہی ہے اور آپ ریڈیو سعودی عرب شعبہ اردو کے کون کون سے پروگرام پسند کرتے ہیں ۔
انعامی مقابلہ 82 کا حل اور انعام یافتگان کے ناموں کا اعلان 3 ستمبر 2013ء کو کیا جائے گا ۔ اس سے قبل آپ کا حل مل جانا چاہئے ۔
انعامی مقابلہ 82 کے سوالات !
سوال نمبر 1 : قیامت کے روز سب سے پہلے پل صراط کون عبور کرے گا ؟
سوال نمبر 2 : اللہ کی راہ میں سب سے پہلے تیر چلانے والے صحابی رضی اللہ عنہ کا نام کیا ہے ؟
سوال نمبر 3 : امیر المومنین کا لقب سے سب سے پہلے کس کو دیا گیا ؟
سوال نمبر 4 : جسم میں عضلات کا وزن زیادہ ہے یا ہڈیوں کا ؟
سوال نمبر 5 : معلق عارضی مطاف کی بالائی منزل کا افتتاح رمضان یا جولائی کی کس تاریخ کو کیا گیا ؟
حل بھیجتے وقت موبائل نمبر لازمی تحریر کریں ، وگرنہ قرعہ اندازی میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔
انعامی مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے حل بھیجتے وقت یہ باتیں یاد رکھنی ضروری ہیں .
1 ۔ حل اردو میں ارسال کریں .
2 ۔ اپنا نام اور پتہ اردو اور انگلش دونوں زبانوں میں تحریر کریں .
3 ۔ اپنا موبائل نمبر تحریر کریں ۔
4 ۔ اپنا شناختی کارڈ نمبر تحریر کریں .
5 ۔ اگر آپ کا بینک اکائونٹ نمبر ہے وہ بھی لکھیں اس کے ساتھ برانچ کا نمبر اور علاقے کا نام بھی تحریر کریں .تاکہ آپکا انعام آپ کو جلد مل سکے ۔
6 ۔ ای میل ارسال کرتے وقت فائل بناکر ای میل کے ساتھ لگاکر اٹیچ کرکے ارسال کریں ۔ جو سامعین براہ راست ای میل میں لکھ کر دے دیتے ہیں اس میں مشکلات پیش ہوتی ہیں ۔
انعامی مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ڈاک کا پتہ !
پروگرام انعامی مقابلہ نمبر 82
شعبہ اردو ریڈیو سعودی عرب جدہ سعودی عرب پوسٹل کوڈ 21161
ای میل سے حل بھیجنےکیلئے
ur@saudiradio.net.sa
انعامات کی تعداد 2 ہے .
دونوں انعام یافتگان کو 500 + 500 ریال کا چیک دیا جائے گا .